16 جولائی، 2016، 5:33 PM

کشمیر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی

کشمیر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی

ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں ہندوستانی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں ہندوستانی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے بعد بھی کشمیر میں صورتحال معمول پر نہ آسکی ، کشمیر میں بھارتی فورسزکی جانب سے آج بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے ،وادی بھر میں انتظامیہ نے کیبل سروسز معطل کر دی ہیں، جبکہ سیل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
کشمیر میں کشیدگی کے باعث خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھی کئی علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں، کپواڑہ اور کلگام میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہو نے والے دو افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

News ID 1865546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha